وعدے پورے اور مشاورت نہ کرنے پر چینئر پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لیا، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن میں مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے ساتھ مستقبل کا فیصلہ اب پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، بلاول بھٹو وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔