تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اٹک جیل سے رہا ہوتے ہی اعظم سواتی کوحراست میں لے لیا ۔ گزشتہ روز اعظم سواتی کی مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے ضمانت منظوری کے بعد اعظم سواتی کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔