بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا۔
کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران امپائرز نے بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا جس پر انگلش کرکٹ بورڈ نے جائزے کا کہہ دیا ہے۔
شکیب الحسن نے رواں برس ستمبر میں کاؤنٹی چیمئن شپ میں سرے کاؤنٹی کی نمائندگی کی تھی اور سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بنگلا دیشی آل راؤنڈر کو معطلی کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہیں ابھی ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کا کہا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شکیب کے باؤلنگ ایکشن کو کیرئیر میں پہلی مرتبہ مشکوک رپورٹ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اگست میں طلبا تحریک کے دوران شکیب الحسن کو قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے ملک نہیں جاسکے ہیں۔