سندھ اسمبلی نے صوبائی آئینی بینچ کے قیام کی قرارد داد منظور کرلی۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا بینچ کے قیام سے عوام کو جلد انصاف ملے گا۔
صوبائی آئینی بینچ کے قیام کا معاملہ سندھ اسمبلی میں پہنچ گیا، وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار نے بینچ کے قیام کی قرارداد ایوان میں پیش کی، جسے اسمبلی نے منظور کرلیا۔127ارکان اسمبلی نےآئینی بینچزکےقیام کی منظوری دی جبکہ جماعت اسلامی رکن نےرائےشماری میں حصہ نہیں لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں26ویں آئینی ترمیم کے فوائد عوام کو منتقل کریں، بلاول بھٹو نے ڈرافٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کو راضی کیا، بلاول بھٹونے26ویں آئینی ترمیم کو لیڈ کیا، آئینی بینچزکاڈرافٹ بلاول بھٹوکاہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ کے ججزکی تعداد بڑھانے پربات ہورہی ہے، چاہتے ہیں لوگوں کوجلدانصاف ملے، کیسز جلد مکمل ہوں۔