سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ کی درخواست دائر ہوگئی۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق برطانوی وکیل کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔
درخواست میں شیخ حسینہ واجد اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں پر طلبا تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات عائدکیے گئے ہیں۔
درخواست میں عالمی عدالت سے ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جبکہ درخواست میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم حسینہ واجد رواں برس 4 اگست کو ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔