پنجاب ریونیو اتھارٹی ( پی آر اے ) کو قصور اور شیخوپورہ میں فعال کردیا گیا۔
ترجمان پی آر اے کے مطابق انفورسمنٹ افسر عاقل سردار کو قصور اور عمر منیر کو شیخوپورہ کا چارج سونپا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
چند ماہ پہلے ہی بہاولپور آفس بھی آپریشنل کیا گیا ہے جبکہ خاص حکمت عملی کے تحت دیگر 9 اضلاع میں بھی دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق نئے اضلاع میں پی آر اے دفاتر کے قیام سے ٹیکس پیئرز کو سہولت فراہم ہوسکے گی، دیگر اضلاع میں دفاتر قائم ہونے سے ریونیو میں بھی خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جلد ہی مری، اوکاڑہ، جہلم میں بھی پی آر اے دفاتر کھول دیے جائیں گے۔