بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑا شم میں میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق راڑا شم میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار لیا گیا۔
حکام کے مطابق دہشتگرد ساتھیوں سمیت نیشنل ہائی وے پر تخریب کاری کرنا چاہتے تھے ۔ مارے گئے دہشتگردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری جاری ہے۔