اسموگ کے پیش نظر لاہور کے مختلف علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن برقرار ہے۔
ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ کے اطراف گرین لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی سے گلستان سنیما اور اطراف میں بھی گرین لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں مکمل بند ہیں، چنگ چی رکشوں کے چلنے پر بھی مکمل پابندی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت سے زہریلی ہوائیں آنے کے بعد لاہور میں خوفناک صورتحال ہے ۔ شہر میں اس وقت سانس لینا بھی محال ہے۔ لاہور آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں اور عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے۔ ڈیفنس کے اطراف ایئرکوالٹی انڈیکس 1917، ماڈل ٹاؤن میں 718 تک پہنچ گیا ۔ شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس چھ سو پچاس ریکارڈ کیا گیا۔