وفاقی حکومت نے ججز اور بیوروکریٹس کی دہری شہریت ختم کرنے کا قانون لانے کا فیصلہ کر لیا۔
پارلیمنٹیرینز کے بعد ججز اوربیورو کریسی کی دہری شہریت کا راستہ روکنے کے مشن کے سلسلے میں ججز اور بیوروکریٹس کی دہری شہریت ختم کرنے کا قانون لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دہری شہریت کے خاتمے کا قانون سیکرٹریز کمیٹی میں زیر غور ہے اور وزارت قانون نے رائے دی ہے کہ ججز اور بیوروکریٹس کی دہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔
دہری شہریت سے متعلق معاملے پر سیکرٹریز کمیٹی اپنی سفارشات دے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پارلیمان سے قانون کی منظوری کے بعد سخت ایکشن لے گی اور عدلیہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو دہری شہریت چھوڑنا پڑے گی۔