چائنیز سیکورٹی کے لیے حکومت پنجاب لگژری گاڑیاں خریدے گی ۔ چائنیز سیکیورٹی کے لیے پنجاب حکومت نے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دیدی۔
پنجاب حکومت ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2016 میں تئیس لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں ۔ دو ہزار سولہ کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چائنیز پروجیکٹ میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں ۔
حکومت پنجاب نے پنجاب میں جاری چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دی ۔ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں 2021 ماڈل کی بم پروف اوریجنل خریدی جائیں گی۔