وزرات مذہبی امور کی جانب سےحجاج کرام کی سہولت کیلئے پیشگی اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں۔
وزرات مذہبی امورکی جانب سےحاجیوں کیلئے مکہ،مدینہ میں رہائش،ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ٹینڈرجاری کردیا گیا ہے،دفترامورحج نےعازمین کی کیٹرنگ کےلیےبھی ٹینڈرجاری کردیا ہے۔
اس کےعلاوہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کوبطورحج معاونین بھرتی کیلئےبھی اشتہارجاری کر دیا ہے۔
غریب اور متوسط طبقےسےتعلق رکھنے والے عازمین حج کو ریلیف دینے کا فیصلہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا،حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی۔کابینہ نےتجویزمنظور کرلی تو عازمین یکمشت رقم جمع کرانے کے بجائے تین قسطوں میں ادائیگی کر سکیں گے۔
تجویز کےمطابق عازمین حج سے 11 لاکھ روپے 3 اقساط میں وصول کئےجائیں گے،حج پرجانے کےخواہشمند افراد 2 لاکھ روپےدےکردرخواست دےسکیں گے،قرعہ اندازی میں نام آنے پرمزید 4 لاکھ روپےجمع کرانے ہوں گے،باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی۔
ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ اقساط میں ادائیگی کی سہولت دینےکا مقصدغریب اورمتوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔