محکمہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی اور رکن قومی اسمبلی وزیر عاطف خان کوایک اور نوٹس جاری کردیا۔ عاطف خان سے مردان نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی تفصیلات طلب کر لی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے ایک اور نوٹس جاری کردیا گیا۔ نوٹس متن کے مطابق مردان نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے اشتہارات میں عاطف خان کو بطور مالک دیکھایا گیا ۔جس کی وضاحت ضروری ہے۔
نوٹس کے مطابق زرعی زمین کو غیرقانونی طور رہائشی جگہ میں تبدیل کیا گیا۔ حکومتی فنڈز کو نجی سوسائٹی کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام ہے۔ اینٹی کرپشن نے عاطف خان سے نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی تفصیلات طلب کرلی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو مالم جبہ منصوبے میں مبینہ کرپشن اور بدعنوانی کے الزام میں بھی طلب کیا تھا۔
ایٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا نے عاطف خان کو مالم جبہ میں اراضی کی لیز سے متعلق کیس میں نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو طلب کیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر عاطف خان پر بطور وزیر سیاحت مالم جبہ میں اراضی کی غیر قانونی لیز کا الزام ہے۔