یکم نومبر کو یوم آزادی گلگت بلتستان کی پریڈ میں ایس ایس جی کمانڈوز کے جوانوں نے فری فال جمپ کا مظاہرہ کیا ۔
پاکستان کےجب یہ شیردل جوان فری فال کامظاہرہ کرتےھوئےنہایت مہارت کےساتھ پریڈگراونڈمیں اترے تو گراؤنڈ لوگوں کی تالیوں سےگونج اٹھا۔
ایس ایس جی کمانڈوز دوران جنگ ہرطرح کی مشکل اور ہرطرح کے موسم میں پیرا شوٹ کے ذریعے دشمن کےعقب میں اترنے کی صلاحیت رکھتے ھیں،سکائی ڈایئونگ کے دوران جمپرز کے نیچے آنے کی رفتار 190 کلومیٹر فی گھنٹہ سے 280 کلومیٹرہوتی ھے ۔
یہ کھیل جتنا دلچسپ ھے اتنا ھی مشکل اور خطرناک بھی ھے۔