ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سےکان کنی کےشعبےمیں لیتھیم کی تلاش اوربیٹری مینوفیکچرنگ یونٹ تیار کرنے کے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔
اسی سلسلے میں حب پاورکمپنی لمیٹڈ کی جانب سےبیٹریوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے منصوبوں کا اجرا کیاجارہا ہےجن کی تکمیل 12سے18 ماہ میں متوقع ہے۔
لیتھیم ،موبائل فون، لیپ ٹاپ،ڈیجیٹل کیمروں اور الیکٹرک گاڑیوں کی ریچارج ہونے والی بیٹریوں میں استعمال ہونے والی دھات ہے۔
حب پاور کمپنی لمیٹڈکی جانب سےپاکستان میں لیتھیم کی تلاش ملک کی آٹو انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کےپلانٹ قائم کرنے کا منصوبہ پہلے ہی سےجاری ہے جس سے سالانہ 50ہزار الیکٹرک گاڑیاں تیار ہو سکیں گی۔
اس منصوبے کے تحت تیار شدہ 30 سے 40 فیصد الیکٹرک گاڑیاں آسٹریلیا اور افریقہ کے مختلف ممالک کو برآمد کرنے کے لیے مختص کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ چین کی ایک معروف کمپنی BYD نے بھی حبکو سے منسلک میگا موٹر کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے پاکستانی مارکیٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کی اسیمبلنگ کا پلانٹ لگانے کا معاہدہ کیا ہے
ایس آئی ایف سی کی کاروبار دوست پالیسیوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف شعبوں میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں بہتری آئی ہے