مسلم لیگ ( ن ) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل دے گا۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 سے 2022 کا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس اور معیشت تباہ نہ ہوتی۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کی ترقی کا دور واپس آرہا ہے اور 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو مایوسیوں کے خاتمے اور امید کے نئے دور کا آغاز ہو گا، نواز شریف پاک سرزمین کو دوبارہ امید اور یقین دینےآ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے۔