انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آج بھی برقر ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبارہ کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے اضافہ ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر277 روپے 82پیسے کا ہوگیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چنج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، ہنڈریڈ انڈیکس کی 250 پوائنٹس بڑھکر 90535 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔