فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک سپلیمینٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق 50 فیصد سے زائد طلبا دوسری بار بھی امتحانات میں فیل ہو گئے۔
کنٹرولر بورڈ کے مطابق 19 ہزار 104 امیدواروں میں سے 8 ہزار 119 طلبا امتحانات میں کامیاب قرار پائے جس کے بعد کامیابی کا تناسب بیالیس اعشاریہ پانچ فیصد رہا ۔
دوسری جانب مسلسل گرتی تعلیمی کارکردگی پر والدین اور تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔