ایس آئی ایف سی اور پاکستان اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی معاونت سے صنعت کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے ون ونڈو آپریشنز کے ذریعے سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے" صنعتی پارکس" کے قیام پر کام ہو رہا ہے۔
اس سلسلےکی ابتدا ملیر میں انڈسٹریل پارک کے قیام سے کی جا رہی ہے جس سے کاروباری اداروں کو اہم تجارتی اور لاجسٹک راستوں تک بغیر کسی رکاوٹ کے رسائی ملےگی۔
ملیرانڈسٹریل پارک ایک کاروباری پارک یا آفس پارک کی مانند ہوگا جو بھاری صنعت کے بجائے چھوٹی صنعتوں اور مختلف صنعتی دفاتر پر مشتمل ہوگا۔
ملیرانڈسٹریل پارک اپنےقیام کےبعد سےبلا تعطل بنیادی ڈھانچے اور سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کرے گا جس سے یہ کراچی کے دوسرے زونز سے ممتاز ہوگا۔
اس منصوبے کےتحت پہلے پانچ سالوں میں دو لاکھ سے زائد ملازمتیں فراہم کی جائیں گی جن کے باعث ملک میں بےروزگاری پر قابو پانےمیں معاونت ملے گی۔
اس منصوبے سے بہترین استفادہ حاصل کرنے کے لیےکراچی کی ایک معروف کمپنی کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو بھی ملیر انڈسٹریل پارک کی ایڈوائزری کونسل میں شامل کیا جائے گا
نیشنل ہائی وے اور ملیر ایکسپریس وے سمیت بڑی شاہراہوں کے سنگم پر واقع یہ پارک کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبراہ راست جڑتا ہے،جو مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں تک فوری اور موثر رسائی کو یقینی بنا ئے گا۔
بلا شبہ ایس آئی ایف سی کے اس اقدام سے نئے صنعتی پارکوں کے قیام کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ اورروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جو قومی معیشت کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے