سپریم کورٹ میں رواں سال 10 ہزار 995 مقدمات درج ہوئے جن میں سے ا8 ہزار 219 مقدمات نمٹائے گئے۔ عدالت عظمٰی نے رپورٹ جاری کردی۔
مارچ 2024 میں 822 مقدمات دائر ہوئے جبکہ ایک ہزار 462 مقدمات نمٹائے گئے۔ اپریل میں ایک ہزار 795 مقدمات دائر اور ایک ہزار 516 نمٹائے گئے۔ مئی میں ایک ہزار 890 مقدمات دائر ہوئے اور 942 مقدمات نمٹائے گئے۔ جون میں ایک ہزار 423 مقدمات دائر جبکہ 804 نمٹائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق، جولائی میں دو ہزار 125 مقدمات دائر ہوئے اور ایک ہزار 102 مقدمات نمٹائے گئے، اگست میں ایک ہزار 927 مقدمات دائر اور ایک ہزار 83 نمٹائے گئے۔ ستمبر میں ایک ہزار 13 مقدمات کا اندراج ہوا اور ایک ہزار 310 مقدمات نمٹائے گئے۔
گزشتہ عدالتی ہفتے میں 700 مقدمات نمٹائے گئے۔ انتیس اکتوبر کو چھتیس مقدمات کا اندراج اور ایک سو چوبیس نمٹائے گئے۔ گزشتہ ہفتے میں 582 مقدمات دائر کیے گئے، جبکہ انتیس اکتوبر تک زیر التوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار رہی، جو کہ گزشتہ عدالتی ہفتے میں 60 ہزار اٹھتر تھی۔