لاہور میں اسموگ کی شرح خطرناک سطح پر برقرار ہے،شہر کا موجودہ مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو انتیس ریکارڈ کیا گیا ہے
اس وقت لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے،جبکہ اس سے پہلے لاہور نمبر ون پربرقرار تھا،گلبرگ اور اطراف میں اس وقت سب سے زیادہ چار سو چھ ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی ایئرمانیٹرز کےمطابق فضامیں کیمیائی مادوں کی تعدادعالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز سے 30گنازائد ہے،گلبرگ اوراطراف کےعلاقےسب سےآلودہ،انڈکس406ریکارڈ کیا جارہا ہے،ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو میں376،کینٹ 284،مال روڈ244،ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
لاہورمیں شہری گلہ خراب،سانس کی تکلیف میں مبتلاہونےلگے،طبی ماہرین کاکہنا ہےکہ شہری غیرضروری گھروں سے باہر نکلنے سےاجتناب کریں،باہرنکلتےہوئےفلٹروالےماسک کااستعمال کیاجائے۔