نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے وفد سے ملاقات کی۔ معاشی امور میں شفافیت سے متعلق حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔کہا پاکستان عالمی مارکیٹس میں مثبت کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر مراکش میں ہوئی۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ معاشی امور میں شفافیت کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان عالمی مارکیٹس میں مثبت کریڈٹ ریٹنگ برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے عالمی ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے مالی استحکام، فسکل گورنس میں بہتری کا عزم ظاہر کیا۔ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری اصلاحات سے پائیدار معاشی ترقی کو فروغ ملے گا۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی نگران وزیر خزانہ کے ہمراہ تھے۔
نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھی مراکش میں ملاقات ہوئی۔ عالمی معاشی امور اور مالی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نگران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی خوشحالی کیلئے وعدوں پر عمل درآمد کا عزم ظاہر کیا۔ فریقین کے درمیان عالمی سطح پر مالی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔