نیپرا نے ملک میں 22 ستمبر 2023 کو بجلی کے طویل بریک ڈاون کے معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے حب پاور کمپنی کو کلین چٹ دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے طویل بریک ڈاون کا فیصلہ جاری کر دیاہے ، جس کے تحت حب پاور کمپنی کو کلیئر کر دیا گیاہے ،حب پاورکمپنی کے جواب کے بعد واقعےکی تحقیقات کو بند کردیا گیا ، نیپرانےبجلی کےبریک ڈاؤن پرمختلف کمپنیوں کو نوٹسز جاری کئے تھے ، 22 ستمبر 2023 کو بجلی کےبریک ڈاؤن کےبعدبحالی میں 20گھنٹےلگےتھے۔