انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے کے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے کے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 66 پیسے کا ہوگیا ہے۔