وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی عرب پہنچنے پر ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا، پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وفد کا خیر مقدم کیا۔
وفد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف،وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر شریک ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انوسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں شرکت کریں گے، فیوچر انوسٹمنٹ انشیٹیو سمٹ میں عالمی رہنما سرمایہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے گفتگو کریں گے، انوسٹمنٹ فیوچرسمٹ میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، تعلیم، توانائی، خلا،صحت عامہ سےمتعلق بھی بات ہوگی۔
پائیدار ترقی کے حوالے سے دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو و مشاورت ہوگی، وزیراعظم شہبازشریف سمٹ میں خطاب کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔