پاکستان میں بیلاروس کی سرمایہ کاری کیلئے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ بیلاروس کے صدر آئندہ ماہ پاکستان آئیں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹریکٹرز کی مقامی سطح پر مشترکہ پیداوار کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بیلاروس کی سرمایہ کاری کیلئے وزیراعظم نے وزارت صنعت کو سرمایہ کاری کی راہ میں تمام مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔
پاکستان اور بیلاروس میں ٹریکٹرز کی مشترکہ مقامی پیداوار کے معاہدے کا امکان ہے، فزیبلٹی اسٹڈی کے بعد سالانہ 10 ہزار ٹریکٹرز پاکستان میں ہی تیار ہونے کا امکان ہے۔
ٹریکٹرز مینوفیکچرنگ کیلئے دونوں ملکوں میں سرکاری سطح پر جوائنٹ وینچر متوقع ہے، بیلاروس کی مدد سے پاکستان ٹریکٹرز ملک میں تیار کرکے برآمد بھی کرسکےگا۔
یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت نے ایس سی او کانفرنس کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا تھا، بیلاروس کے وزیراعظم سے ٹریکٹرز اور زرعی مشینری کی مشترکہ تیاری پر اتفاق ہواتھا۔