ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سے حاصل ہونے والے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔
بجلی چوروں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 123 ارب،6کروڑاور23 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 86 ہزار 326 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
13اکتوبر سے 26 اکتوبر کےدوران متعلقہ اداروں نے لاہور،گجرانوالہ، فیصل آباد،اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 1 ارب، 26کروڑاور 6لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی۔
13اکتوبر سے 26 اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 308 بجلی چور گرفتار کیے،متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔