بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروموم میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے پانچ مقامی افراد کو قتل کردیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق پروموم میں زیرتعمیر ڈیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ڈیم کی دیکھ بھال پرمعمور 5مقامی افراد قتل کردیا۔
گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور، کوئٹہ اور سندھ سے ہے، حملہ آوروں نے دو کمروں اور تعمیراتی مشینری کو بھی نظر آتش کر دیا اور فرار ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار بھی وقوعہ پر پہنچ گئے۔