وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نےپاکستان پوسٹل سروس کی کارکردگی اورمالیاتی ڈسپلن پر تشویش کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیربرائے سرمایہ کاری بورڈمواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت فوکل گروپ آف کمیونیکیشن کا اجلاس ہوا،عبدالعلیم خان نےایک ہفتے میں پوسٹل سروس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مالیاتی پلان ترتیب دینے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ ادارے کی خالی آسامیاں ختم کرکے ریونیو میں اضافے کےلیےٹھوس تجاویز دی جائیں۔ہمیں سست روی چھوڑ کر پاکستان پوسٹ کو بچانے کے لیے دن رات محنت کرنا ہوگی۔جس ادارے کے اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہوگی وہ نہیں چل سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومتی فنڈز پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے وسائل خود پیدا کرنا ہوں گے۔
عبدالعلیم خان نےہدایت کی کہ فنڈز میں اضافے کیلئےملک بھر میں جی پی اوز اور ڈاکخانوں میں نادرا اور پاسپورٹ کاؤنٹرز بنائے جائیں،ڈاکخانے کا روایتی نظام بدل چکا ہے،اب نئے تقاضوں کے مطابق ہی کام کرنا ہو گا،وفاقی سیکرٹری مواصلات کو ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔