امریکہ میں صدارتی انتخابات 5 نومبر کو ہونے جارہے ہیں تاہم اس وقت قبل از وقت ووٹنگ کا عمل جاری ہے جس دوران امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا ووٹ کا سٹ کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق قبل از وقت ووٹنگ کے دوران لاکھوں ووٹرز الیکشن ڈے سے قبل ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہیں، اسی سلسلے میں امریکی صدر بائیڈن نے ڈیلاویئر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، ایک صحافی کے سوال پر صدر بائیڈن نے کہا کہ کاملا ہیرس کو ووٹ ڈالنا کڑوا گھونٹ نہیں میٹھا تھا۔ ان کا اشارہ پارٹی کی جانب سے بائیڈن کو ہٹا کر کاملا ہیرس کو صدارتی امیدوار بنانے کے فیصلے کی جانب تھا۔ اُدھر کاملا ہیرس انتخابی مہم کے سلسلے میں مشی گن روانہ ہوگئیں۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ آج جارجیا میں سیاسی جلسے کریں گے۔