سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیل کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔
معروف قانون دان اعتزاز احسن کے وکیل لطیف کھوسہ کی جانب سے انٹراکورٹ اپیل کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اس وقت 103 افراد فوجی تحویل میں ہیں جو آئین کیخلاف ہے۔
انٹرا کورٹ اپیلیں جنوری میں مقرر ہونا تھیں لیکن تاحال سماعت نہیں ہوسکی۔