سیشن کورٹ لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں قیصر بٹ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج نے قیصر بٹ کی عبوری ضمانت پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مخالفت کے باعث مقدمے میں نامزد کیا گیا ۔ جاوید بٹ کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شامل تفتیش ہوکر پولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں ۔ عدالت عبوری ضمانت منظور کرے ۔ عدالت نے چھ نومبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ مانگ لی۔