پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری کےحوالے سےفالو اپ اجلاس میں وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری اورمواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہےکہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے لیے ہرممکن تعاون یقینی بنائیں گے۔
سعودی عرب کے نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک کےساتھ وڈیو لنک پرہونے والی اجلاس میں سعودی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کی روشنی میں سرمایہ کاری کے امورکو آگے بڑھانےکا جائزہ لیا گیا،عبدا لعلیم خان نےکہا کہ سعودی عرب سے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ قابل عمل اقدامات سےسرمایہ کاری کے ایجنڈے کو مکمل کیا جائے گا۔
سعودی حکام نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکیا اورفالواپ اجلاس جاری رکھنے پر اتفاق کیا،سعودی حکام نےعبدالعلیم خان کو پچیس نومبرکو سعودی عرب میں ہونے والی ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔
ورچول اجلاس میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، وفاقی سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری نجکاری کمیشن بھی شریک تھے۔