وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے۔
سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ہیں جو کہا کرتے تھے کہ ہم کوئی غلام ہیں، غیرملکی مداخلت نامنظور، بقول ان کے انہیں سازش کے تحت نکالا گیا اور جن ممالک پر وہ سازش کا الزام عائد کرتے تھے آج پی ٹی آئی کی قیادت انہی ممالک کے پیروں پر گری ہوئی ہے، ان کے لابسٹ اور یہودی لابی آج انہی ممالک کے پیروں پرگری ہوئی ہے کہ عمران خان اور اس کی فیملی کو ریلیف دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے اسرائیلی لابی کام کررہی ہے۔ ان کی کی حمایت میں اسرائیلی لابی پوری دنیا میں سرگرم ہے۔ پوری دنیا میں گولڈ اسمتھ گروپ سرگرم ہے۔ تانے بانے سے لگ رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لابیز عمران خان کو ریلیف دلوانے کے لیے کام کررہی ہیں، عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے اور یہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے۔