لاہور کے علاقے گلشن اقبال میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے بائیس سالہ نوجوان احسان طالب کوقتل کیا۔ابتدائی تحقیقات کےمطابق نوجوان کو سابقہ لڑائی جھگڑے کےباعث قتل کیا گیا۔فائرنگ کا واقعہ مہران بلاک میں پیش آیا۔فائرنگ موٹرسائیکل سواردو ملزمان نے کی جس کے بعد ملزمان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی لاش مردہ خانے منتقل کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔۔