چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ 8 نومبر کو سپریم کورٹ میں منعقد ہوگا۔
چیف جسٹس کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کا اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے۔
اے ٹی سی ججز کی میٹنگ 7 نومبر کو ہوگی جبکہ مقدمات پر پیشرفت رپورٹس بھی طلب کی گئی ہیں۔