پاکپتن میں بیوی کوطلاق دینے پرسسرالیوں نےداماد کے گھر پر دھاوا بول دیا ، لڑائی میں پچاس سالہ داماد قتل جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ گاؤں 32 ایس پی میں پیش آیا, مقتول ذوالفقار کی سرمیں ڈنڈا لگنے سے ہلاکت ہوئی، مقتول کے بیس روز قبل بیوی کو طلاق دینے پر جھگڑا شروع ہوا، جو آج شدت اختیار کرگیا۔ ریسکیو کے مطابق پہلے ڈنڈے چلے پھر گولیاں بھی چلتی رہیں جس سے سات افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس نے دونوں فریقین کے 10 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔