پاکستان میں نظام انصاف کی بہتری کا عالمی سطح پر اعتراف کرلیا گیا۔
ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی سال 2024 کی ریننگ جاری کردی گئی، ورلڈ جسٹس پراجیکٹ کی درجہ بندی میں پاکستان 130 سے 129 نمبر پر آگیا۔
ڈبلیو جے پی کی سال 2024 سے متعلق رپورٹ کے مطابق پاکستان کا مجموعی اسکور صفر اعشاریہ پانچ فیصد بہتری کے ساتھ صفر اعشاریہ تین آٹھ ہو گیا۔
عالمی ادارے نے درجہ بندی کیلئے ا8 معیارات طے کیے تھے، جن میں بنیادی حقوق، امن عامہ، سماجی اور فوجداری انصاف اور کرپشن شامل تھے۔
رول آف لا انڈیکس کے مطابق جنوبی ایشیا میں نیپال کا نمبر 69 ،سری لنکا 75 ، بھارت 79 اور بنگلہ دیش 127ویں نمبر پر ہے۔ فراہمی انصاف میں افغانستان خطے میں سب سے پیچھے، عالمی درجہ بندی میں اس کو 140ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔