امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ ایسی شراکت داریوں کے ذریعےلوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا رہے ہیں ، عوامی روابط کو مزید مضبوط کر رہے ہیں اور پاکستان کی عظیم تاریخ و ثقافت کو محفوظ کررہے ہیں۔
کراچی میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے فریئر ہال کی تاریخی ثقافتی ورثے کی بحالی کے لیے تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر کے امریکی سفیرکے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ منصوبے کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےکہا کہ یہ منصوبہ امریکی قونصل خانے اور سندھ ایکسپلوریشن اینڈ ایڈونچر سوسائٹی کی شراکت داری سے آج پایہ تکمیل کو پہنچا ہے امریکی سفیر نے تپ دق کے خلاف پاکستان کیجانب سے کی گئی کاوشوں کو مزید تقویت دینے کے لیے حکومت سندھ کو پانچ جدید تشخیصی موبائل گاڑیاں اورتین موبائل ایکسرے مشینیں بھی فراہم کیں ۔
امریکی سفیر نے یوایس ایڈ کے انویسٹمنٹ پروموشن ایکٹیویٹی پروگرام کے تحت تعاون حاصل کرنے والی ایک مقامی فوڈ پراسیسنگ کمپنی کا بھی دورہ کیا دورہ کراچی کے دوران امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے انسانی حقوق کے ماہرین سے ملاقات کی اور مذہبی آزادی ومحنت کشوں کے حقوق جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔
ڈونلڈبلوم نے امریکی بزنس کونسل کے ایگزیکٹو کمیٹی کے عشائیے میں شرکت کرتے ہوئے امریکہ پاکستان تجارت کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔