پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران 100 انڈیس میں ایک ہزار 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 89 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 89 ہزار 944 پوائنٹس پر بند ہوا ۔
سٹاک مارکیٹ نےرواں سال سرمایہ کاروں کو10ماہ میں44فیصدرکارڈریٹرن دیا، سٹاک مارکیٹ میں اس سال اب تک 27 ہزار 500 ہزار پوائنٹس کا ریکارڈاضافہ ہوا۔ پاکستانی اسٹاک مارکیٹ دنیاکی تیسری بہترین مارکیٹ بن گئی ہے ۔ ٹریڈنگ کےدوران اسٹاک مارکیٹ پہلی بار90ہزارپوائنٹس سےبھی تجاوزکرگئی تھی