پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 3 وکٹوں کے نقصان پر73 رنز بنا لیئے، اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 267رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56رنز پر گری جبکہ 98 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
لازمی پڑھیں۔ ساجد خان نے پی سی بی کا شکریہ کیوں ادا کیا ؟
انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 89 رنز، بین ڈکٹ 52 رنز ، گس اٹکنسن 39 ، زیک کرالی 29 ، جیک لیچ 16 ، بین اسٹوکس 12 ، ریحان احمد 09 ،جوئے روٹ اور ہیری بروک پانچ ، پانچ اور اولی پوپ 3 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
شعیب بشیر ایک رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے، جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 105 رنز بنے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6 ، نعمان علی نے 3 اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنا لیئے ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، صائم ایوب 19 رنز، عبد اللہ شفیق 14 رنز اور کامران غلام 3 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔
کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل 16، 16 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ ، شعیب بشیر اور گس اٹکنسن نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔
خیال رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز 13 وکٹیں گریں جس میں سے محض ایک وکٹ فاسٹ باؤلر کے حصے میں آئی۔
یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے باعث یہ سیریز ایک ، ایک سے برابر ہے اور یہ میچ فیصلہ کن میچ ہوگا۔