بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نو ماہ قید رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔ سابق خاتون اول کا قافلہ بنی گالہ رہائش گاہ پہنچ گیا۔ کارکنوں نے گاڑیوں پر گل پاشی کی۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکارجاری ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو نو ماہ قید رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہت دلیری کےساتھ9ماہ جیل برداشت کی، بشریٰ بی بی نے ایسے جرم میں جیل کاٹی جو انہوں نےکیاہی نہیں، بشریٰ بی بی مشکلات کےباوجودبانی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں، بشریٰ بی بی کی بہادری اور حوصلے کوسلام پیش کرتے ہیں۔