نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے ملاقات کی ہے۔
بدھ کو نامزد چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی سے اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے ملاقات کی جس کے دوران عدالتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اٹارنی جنرل نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو نامزدگی پر مبارکباد پیش کی جس میں انہوں نے شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں عدالتی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس فائزعیسیٰ سے بھی اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے ملاقات کی ہے۔