توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سنٹرل ون شارخ ارجمند نے کی ۔ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئی ۔ جس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی پر پیش رفت نہ ہوسکی ۔
عدالت نے سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں حوالاتیوں، قیدیوں سے ملاقاتوں اور جیل میں کیسز کی سماعتوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ پابندی پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی گئی ہے۔