پشاور میں شہداء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کےمختلف آپریشنزمیں شہید ہونےوالےبہادرجوانوں کے لواحقین کے اعزاز میں منعقدکی گئی،جنرل آفیسرکمانڈنگ شمالی وزیرستان میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی۔
تقریب میں پاک فوج کےشہداءکی ملکی دفاع وسالمیت کی خاطر لازوال قربانیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پشاور میں ہونے والی تقریب میں بڑی تعداد میں شہداء کے لواحقین نے شرکت کی،پاک فوج اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوۓ اپنے شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود میں کوئی کثر نہیں چھوڑتی۔