الیکشن ٹریبونل نے گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا۔
الیکشن ٹریبونل نے جمیل احمد حلقہ2 گلگت بلتستان اسمبلی سے کامیاب قرار دیدیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 کیس2020 سے زیرسماعت تھا۔ جمیل احمد کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔
واضح رہے کہ جی بی ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد سے صرف 2 ووٹوں کے فرق سے الیکشن جیت گئے لیکن پیپلز پارٹی نے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ دوسری بار ووٹوں کی گنتی ہوئی تو تحریک انصاف کے امیدوار فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے تھے۔