محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کےفضائی آلودگی میں اضافے کے پیش نظر ایٸر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کے باعث اسکولز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
محکمہ ماحولیات نےصبح 8:45 سے پہلےاسکول شروع نہ کرنےکی ہدایت کی ہے،جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کےمطابق نئےاوقات کار28اکتوبر سے 31جنوری2025تک رکھےجائیں،بچوں کواسمبلی کلاس رومزمیں کروائی جائے۔
31جنوری 2025 تک لاہورمیں ہرقسم کی آتشبازی پرسخت پابندی ہوگی،ہرقسم کی آٶٹ ڈورسرگرمیوں کو معطل کی جانےکی ہدایت کردی،دھواں دیتی گاڑیوں،موٹرباٸیکس،رکشہ،بسوں کوبندکیاجائےگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ عوام اسموگ سے بچنے کے لیے ماسک پہنیں اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔