قومی اسمبلی کا اجلاس آج دن گیارہ بجے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کے آج ہونےوالےاجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈازیربحث آئےگا،جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی میں غبن اور بےقاعدگیوں کا معاملہ بھی زیرغورآئےگا ،وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ لیگل ایڈ اتھارٹی کے قیام کا بل منظوری کیلئےپیش کریں گے ۔
سی ایس سی امتحانات 2023 کےنتائج میں تاخیرسےمتعلق توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈےکا حصہ ہے۔