انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق منگل کو انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے کے اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب سے اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 72 پیسے کا ہوگیا ہے۔