وفاقی کابینہ کو پیش کی جانے والی حج پالیسی کے مجوزہ نکات سامنے آگئے۔
دستاویز کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، حج کوٹہ گورنمنٹ اسکیم اورپرائیویٹ حج اسکیم میں 50 فیصد کےتناسب سے تقسیم ہوگا۔
کابینہ منظوری کے بعد حج درخواستوں کی وصولی کا شیڈول جاری کردیا جا ئے گا، حج درخواستوں کی وصولی کیلئے خواہش مند بینکس سے25 اکتوبر تک کوائف طلب کرلیے گئے۔ حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہو گا۔