بگ باس بھارت میں ایک حقیقت پر مبنی ٹی وی پروگرام ہے۔بگ باس کا نیا 17 واں سیزن کل 15 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔
ممکنہ طور پر ہر سال کی طرح نئے آنے والا شو پچھلے شوکی نسبت مخلتف ہوتا ہے۔بگ باس گھر میں رہنے والوں کو عموماََ موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی،جس کی وجہ سے شو میں شامل افراد مداحوں سمیت گھر والوں سے رابطہ نہیں رکھ پاتے۔
تاہم بگ باس نے اس سال اپنی روایت بدل دی ہےجس کے تحت اس سیزن میں حصہ لینے والوں کو موبائل فون رکھنے کی اجازت ہوگی۔
🚨 EXCLUSIVE & BREAKING! #BiggBoss_Tak
— #BiggBoss_Tak👁 (@BiggBoss_Tak) October 13, 2023
For the first time in history, Contestants will get special access to a phone inside the Bigg Boss 17 house.
This special access will be limited to special Contestants.
دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل استعمال کرنے کی اجازت تمام امیدواروں کو نہیں بلکہ چند ایک کو ہوگی جو کہ مخصوص ٹاسک بخوبی سرانجام دیتے ہوئے جیتے گا۔
واضح رہے کہ بگ باس 17 کا پریمیئر 15 اکتوبر کی شب کو ہوگا جس میں معروف بھارتی اداکار و اداکارائیں شرکت کریں گی۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی بگ باس کی میزبانی بالی ووڈ کے سپرسٹار سلمان خان ہی کریں گے۔
بگ باس فین پیج کے مطابق سلمان خان کو شو کی میزبانی کے لئے بھاری رقم ادا کی جارہی ہے۔سپر اسٹار ہر ہفتے 12 کروڑ روپے کی بھاری فیس لے رہے ہیں۔ سلمان خان ہفتہ اور اتوار صرف دو دن شو کی میزبانی کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
سلمان خان فی قسط 6 کروڑ روپے کمائیں گے۔ یہی نہیں، اگر شو اپنے مقررہ وقت سے زیادہ یا تقریباً چار ماہ تک چلتا ہے تو سلمان خان پورے سیزن کے لیے 200 کروڑ روپے کی بھاری رقم کما سکتے ہیں۔ تاہم بگ باس 17 کے لیے سلمان خان کی فیس کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان 2010 میں بگ باس کے چوتھے سیزن سے جڑے تھے اور اب وہ شو کا خاص حصہ بن چکے ہیں۔